سوره هود؛ جس نے پیغمبر کو بوڑھا کر دیا

IQNA

قرآنی سورے/ 11

سوره هود؛ جس نے پیغمبر کو بوڑھا کر دیا

20:18 - June 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512086
قرآن میں رحمت الھی کے علاوہ آخرت بعض اقوام کو سزا دینے کی بھی بات ہوئی ہے اور ان میں سے ایک سورہ ہود ہے، اس میں جو منظر کشی کی گئی ہے وہ اس قدر باعظمت ہے کہ رسول اسلام فرماتے ہیں مجھے بوڑھا کردیا !

ایکنا نیوز- سوره هود قرآن کا گیارہ سورہ اور مکی ہے . اس سوره میں ۱۲۳ آیات ہیں اور ترتیب نزول کے حوالے سے باون واں سورہ ہے جو اترا ہے. یہ سورہ 11 ویں 12 ویں جز ہر محیط ہے۔

هود خدا کا عظیم پیغمبر ہے جس کو  ۷۰۰ سال قبل از حضرت مسیح (ع) جنوبی موجود سعودی عرب کے علاقے میں مبعوث کیا گیا۔

حضرت هود کا نام قرآن میں کئی بار آیا ہے اور ایک سورہ بھی آپ کے نام سے موجود ہے جسمیں آپ کی قوم اور آپ کی داستان موجود ہے۔

 رسول گرامی اسلام (ص) کے  مکه میں آخری دنوں اور ہجرت سے پہلے یہ سورہ نازل ہوا، یہ وہ وقت تھا جب رسول گرامی اسلام کے چچا اور اہلیہ دار فانی سے کوچ کرگیے تھے اسی لیے اس سورہ کے آغاز میں آپ کو تسلی دیے جاتے ہیں اور سخت تجربوں اور کامیابیوں کا بھی زکر کیا جاتا ہے۔

اس سورہ میں حضرت نوح، ھود نبی، صالح پیغمبر، حضرت لوط اور حضرت ابراہیم و موسی نبی کا بھی زکر کیا گیا ہے۔ نبیوں نے ہدایت کی راہ میں سختیاں برداشت کی اور مختلف اقوام پر عذاب نازل ہونے اور کم تعداد کے باوجود نبیوں کی کامیابیوں کی داستانیں موجود ہیں۔

ابتدائی چہار آیات میں معارف موجود ہے جنمیں توحید، نبوت اور معاد یا قیامت کے علاوہ مومنین اور نیک کرداروں کا ذکر ہوا ہے۔

اس سورہ میں قیامت اور حساب و کتاب بارے سخت آیات اور سزاوں کا ذکر ہے اور اسی وجہ سے رسول گرامی فرماتے ہیں «شیبتنى سوره هود»: سوره نے مجھے بوڑھا کردیا!

 «عبدالله بن عباس»  اس حدیث کی تفسیرمیں فرماتے ہیں کہ رسول اسلام (ص) پر اس آیت «فَاسْتَقِمْ کَما أُمِرْت وَ مَنْ تابَ مَعَک: جیسے حکم دیا گیا ہے استقامت کرو اور تمھارے ساتھ بھی جنہوں نے توبہ کیا ہے وہ [بھی ایسا کریں] اور سرکشی نہ کرو کہ وہ آگاہ ہے» (هود؛ 112) نبود.

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha