راجستھان کے شہر اُدے پور میں ایک درزی کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے سرکار سے قاتلوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔
گذشتہ دنوں افغانستان کے بعض علاقں میں زلزلے نے پندرہ سو جانوں کی قربانی لی جب کہ دوسری جانب مغرب اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان یکہ و تنہا کھڑا ہے جب کہ دوسری جانب دیگر ممالک بلاشرط افغان متاثرین کی امداد کا مطالبہ کررہے ہیں۔
2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور تہران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والی بات چیت میں ایران کے اہم مذاکرات کار مذاکرات کے نئے دور کے لیے منگل کو قطر پہنچے ھیں۔
تہران ایکنا: حقائق کی جانچ کرنے والے پورٹل آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
تہران ایکنا: محمد زبیر کی گرفتاری پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’نفرتوں کی جنگ میں دیکھو تو کیا کیا کھو گیا، سبزیاں ہندو ہوئیں بکرا مسلماں ہو گیا۔‘‘