خانہ فرہنگ ایران کویٹہ میں قرآنی کاوش جاری رہے گی

IQNA

ایکنا نیوز سے گفتگو؛

خانہ فرہنگ ایران کویٹہ میں قرآنی کاوش جاری رہے گی

14:33 - April 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3514070
ایکنا تھران: امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر صوبہ بلوچستان میں واقع کوئٹہ ایرانی کلچر سنٹر میں شیعہ سنی قراء کی شرکت کے ساتھ وحدت بخش محفل منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی کلچر سنٹر میں شیعہ سنی قراء کی شرکت کے ساتھ وحدت بخش محفل منعقد ہوئی۔
ایکنا نیوز کے مطابق پاکستانی صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم ایرانی خانہ کلچر سنٹر کے زیر اہتمام میں حضرت امام حسن (ع) کے یوم ولات کی مناسبت سے قرآن کریم سے انس کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعی اور سنی قارئین نے حصہ لیا۔

کریم اہل بیت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر صوبہ بلوچستان میں واقع کوئٹہ میں وحدت بخش روح پرور اجتماع کا ایرانی خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس میں کوئٹہ کے ممتاز جوان اور نوجوان شیعہ سنی قراء اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

 

خانہ فرہنگ  ایران کویٹہ میں قرآنی کاوش جاری رہے گی

اس روحانی اجتماع میں ایران کے قونصل جنرل "حسن درویش وند"، ایرانی مرکز کے ثقافتی مرکز کے سربراہ سید " ابوالحسن میری" اور کوئٹہ کی متعدد مذہبی شخصیات، اور عاشقان قران نے شرکت کی۔

اس شاندار اجتماع میں سنی اور شیعہ قراء کرام، مقیم ایرانیوں کی ایک جماعت اور روزہ دار مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں معروف قراء نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی۔

 

خانہ فرہنگ  ایران کویٹہ میں قرآنی کاوش جاری رہے گی
اس موقع پر کوئٹہ میں ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ سید ابوالحسن میری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کویٹہ شہر کو قرانی حوالے سے بہترین قرار دیتے ہویے کہا کہ خانہ فرہنگ قران سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

 

خانہ فرہنگ  ایران کویٹہ میں قرآنی کاوش جاری رہے گی
انکا کہنا تھا کہ اس محفل کا مقصد قرانی تعلیمات کی ترویج، معاشرے میں قرانی تعلیمات کو عام کرانا اور جوان قراء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ قران مجید مسلمانوں میں وحدت کی کتاب اور محور شمار کیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر اس شہر میں تمام اقوام کے ساتھ قرانی سرگرمیوں کو ترجیح دیتا رہے گا۔


خانہ فرہنگ کی جانب سے منعقدہ محفل قرات کے ہمراہ ایک قرانی نمایش بھی منعقد کی گیی تھی جس میں نایاب اور نادر خطی قرانی نسخوں کے علاوہ اہل بیت سے منسوب قران جو استانہ رضوی میں محفوظ ہے نمایش میں موجود تھے، شرکا محفل نے قرانی محفل کے ساتھ اس نمایش میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
محفل انس با قرآن کے اختتام پر شرکاء کو افطاری پیک دیا گیا جب کہ شیعہ سنی قراء کو تحایف دیے گیے۔

نظرات بینندگان
captcha