محرم میں قوم کو وحدت کی دعوت

IQNA

محرم میں قوم کو وحدت کی دعوت

9:51 - July 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512365
تہران ایکنا- شیعہ سنی علما نے عوام سے کہا ہے کہ وہ محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق نیشن نیوز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس اسلام کی جانب سے اتحاد امت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں علما سے درخواست کی گیی کہ مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرکے تمام امور کو منظم رکھا جائے اور معین شدہ روٹ اور مقامات پر جلوس اور سبیلوں کا اہتمام کیا جایے۔

مامون کا کہنا تھا کہ علما اپنی تقاریر میں فرقہ وارانہ گفتگو سے پرہیز کریں، امام بارگاہوں اور مساجد و مراکز میں وحدت امت کو مدنظر رکھے اور نظم و ضبط کے ساتھ محرم کے پروگرامز منعقد کیے جائیں۔

ڈی آئی جی پولیس نے تمام روٹس اور جلوس کے مقامات پر مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شرپسندوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ وزارت صحت بھی پوری طرح تعاون پر تیار ہے اور ضروری وسایل اور سہولیات ایمبولینس، ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف موجود ہوں گے اور علما بھی امن و امان اور اتحاد کے حوالے سے دیگر نشستوں کا بھی اہتمام کریں۔/

4072916

نظرات بینندگان
captcha