پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی

IQNA

پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی

6:40 - March 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511414
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔
ایکنا نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ان سے ملاقات کی۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے، اس موقع پر دونوں نے علاقائی استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے موثر اقدامات کو بھی سراہا۔
 
رواں ماہ کے شروع میں آرمی چیف نے ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات میں پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha