ایرانی سفیر کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات

IQNA

ایرانی سفیر کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات

16:37 - January 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511184
سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی سے کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ملاقات میں قونصل جنرل نے اسپیکر اور بلوچستان میں نئی حکومت بننے پر اسپیکر کو مبارکباد پیش کی انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے درمیان روڈ خراب ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کئی ایک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ کوئٹہ زاہدان کے مابین ہوائی سفر کا آغاز کیا جائے اس حوالے سے ایرانی ائیر کمپنی نے خواہش ظاہر کی ہے لہذا اس حوالے سے بطور اسپیکر آپ اس مسلہ میں کردار ادا کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اور ہمارے مابین ایک بہترین رابطہ کا نظام ہو اس حوالے سے اسپیکر کسی شخص کو اسمبلی سے بطور فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ ہم ان سے رابطہ کر سکیں۔

دوران ملاقات اسپیکر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے صدیوں پرانی تعلقات ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ اکیسویں صدی کے نئے چیلنجز سے نبردآزماں ہونے کے لئے برادر مسلم ممالک کو ایک ہونا پڑے گا۔ جو قوتیں مسلم امہ کو برداشت نہیں کرتی ہمیں انھیں پیغام دینا ہوگا کہ ہم ایک ہیں۔ اسپیکر میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ ہم بہت جلد بلوچستان اسمبلی سے ایران بلوچستان فرینڈشپ گروپ تشکیل دینگے ۔ اس گروپ کا مقصد ایران کے ساتھ بہترین روابط قائم کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کو ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ سی پیک کا حصہ بنے اور ہم چاہ بہار کا حصہ بنینگے۔

اسپیکر نے کہا 2014 میں اسمبلی کا ایک پارلیمانی وفد ایران گیا تھا۔ ایران کیجانب سے بہترین مہمان نوازی کی گئی تھی اب ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلی کا ایک وفد ایران جا کر دنیا کو بتا دے کہ ہم ایک ہیں۔ اسپیکر نے قونصل جنرل کو یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد اسلام آباد جا کر کوئٹہ زاہدان ہوائی پرواز کے حوالے سے بات کرونگا۔ اسپیکر نے سیکریٹری اسمبلی کو ایرانی قونصل کے ساتھ رابطہ میں رہنے کے لئے ہدایت کی۔

نظرات بینندگان
captcha