شامی وزیر خارجہ نے ایرانی ایٹمی پروگرام کی حمایت کر دی

IQNA

شامی وزیر خارجہ نے ایرانی ایٹمی پروگرام کی حمایت کر دی

7:33 - December 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510806
تہران(ایکنا) فیصل مقداد نے تہران میں وفد کے ہمراہ دورے میں ایرانی ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مغرب میں ایٹمی معاہدے کو روکنا اسرائیلی خدمت ہے۔

المیادین نیوز کے مطابق شامی وزیرخارجہ نے ایران کے دورے میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے صھیونی سازشوں کو واضح کرنا چاہیے اور بعض ممالک کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش کو صھیونی خدمت قرار دیا۔

 

مقداد نے شام پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے کہا کہ حملوں کو جواب ضرور دیا جائے گا اور ان حملوں کا مقصد فوج اور شامی فورسز کو کمزور کرنا ہے  مگر اسرائیل کو جلد معلوم ہوگا کہ شام اپنی فوج اور دوستوں کے ہمراہ ہی فاتح ہے اور انہیں فتوحات کو دیکھتے ہوئے حملہ کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ شام مختلف میدانوں میں حملوں کا جواب دے رہا ہے اور ان حملوں میں کبھی آلہ کار ایجنٹوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں علاقے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔

 

المقداد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ان پابندیوں کا جایزہ لے جن کی وجہ سے شامی بچے اور کمزور طبقہ متاثر ہورہا ہے اور شام پابندیوں کے ہٹانے کے حوالے سے تمام کاوشوں کو استقبال کرے گا۔/

4018977

نظرات بینندگان
captcha