تکفیری تحریک وحدت اسلامی میں سب سے بڑی رکاوٹ

IQNA

نایجیرین مبلغ ایکنا سے:

تکفیری تحریک وحدت اسلامی میں سب سے بڑی رکاوٹ

8:29 - November 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510687
تہران(ایکنا) کانو شہر میں رسول اعظم(ص) فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری نے شدت پسندی کو شیعہ سنی کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

کانو شہر میں رسول اعظم(ص) فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شیخ صالح محمد الثانی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں وحدت کے موضوع پر گفتگو میں کہا کہ عصر حاضر میں تفرقہ امت کے لیے خطرناک ترین زہر قاتل ہے جس پر دشمن نے بڑا کام کیا ہے اور اس سے مقابلہ وحدت کے بغیر ممکن نہیں۔

 

وحدت کے امکانات سے استفادہ

ناییجریا کے عالم دین کا کہنا تھا: اس بارے میں قرآن میں آیت ۴۶ سوره انفال میں ہمیں خبردار کیا گیا ہے کہ : «وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ: اور  خدا و رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا مت کرو ک کمزور پڑوگے اور صبر کرو کہ خدا صابرین کے ساتھ ہے۔

 

تکفیری تحریک وحدت اسلامی میں سب سے بڑی رکاوٹ

انکا کہنا تھا: امت میں وحدت کے وسائل یا منابع کافی ہیں یعنی مذہبی امور میں کافی مشترکات امت میں موجود ہیں۔

شیخ صالح محمد الثانی کا کہنا تھا: جس قدر امت مسلمہ میں وحدت کے امور زیادہ ہیں کسی اور میں نہیں، مسلمان دنیا کی ایک چوتھائی آبادی مسلمان ہے اور دنیا کے مالی مسایل میں بھی کافی زخائر مسلمانوں کے پاس ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان فکری امکانات اور اقتصادی وسائل سے استفادہ کرکے اسلامی معاشرہ دشمن پر غلبہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

حق کی پیروی، وحدت کی بنیاد

انکا کہنا تھا: وحدت کے امکانات میں سب سے بڑی چیز حق کی پیروی ہے کیونکہ جس دور میں ہم رہ رہے ہیں مختلف افکار موجود ہیں اور فکری حوالے و اقتصادی امور میں باریک بینی سے کام لیکر ہم آگے جاسکتے ہیں اور اس میں حق کی پیروی اہم ترین عامل ہے۔

 

تکفیری تحریک وحدت اسلامی میں سب سے بڑی رکاوٹ

رسول اعظم(ص) فاونڈیشن کے رہنما کا کہنا تھا: ہم مسلمانوں کو موجودہ چیلنجیز سے آگاہ ہونا چاہیے اور یہ وحدت کے لیے بہت ضروری ہے، دوسری جانب قرآن مجید ہمیں «برّ و تقوا» کی دعوت دیتا ہے اور فروعی اختلافات سے دوری کی تاکید کرتا ہے: «وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ: (مائده :۲).

 

سیرت ائمه، وحدت کے لیے نمونہ

نایجیرین عالم کا کہنا تھا: ہم اس نمونے کو سیرت امیرالمؤمنین، علی(ع) کے دور میں خلفاء سے رویے میں دیکھ سکتے ہیں جو حق کے باوجود ان سے تعاون فرماتے تھے اور انکے بعد امام حسن(ع) و امام حسین(ع) نے بھی اسی روش پر چل کر ہمیں وحدت کا درس سیکھایا۔

 

انکا کہنا تھا کہ صرف علما اور سیاست دانوں میں محبت کی ایجاد کافی نہیں بلکہ امت کے درمیان محبت پیدا کرنا اور اخوت پیدا کرانا ضروری ہے۔

 

الثانی کا کہنا تھا: امت کے تمام علما اور دانشوروں کے درمیان جذبہ اخوت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انبیاء کے وارث ہیں اور اس حوالے سے الازھر اور شیعہ مدارس کی ذمہ داری سنگین ہے۔

 

تکفیر بڑی رکاوٹ

انکا کہنا تھا: میرے خیال میں شدت پسندی اور تکفیریت امت کی وحدت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، شدت پسند لوگ جیسے داعش، النصره، بوکوحرام اور الشباب نے خوب اسلام کو بدنام کیا ہے اسی طرح شیعہ میں بھی شدت پسند افراد موجود ہیں آپ دیکھے کہ اس شدت پسندی نے شام، عراق، سومالیہ اور نایجیریا میں کتنی تباہی مچائی ہے۔

 

رسول اکرم(ص) فرماتے ہیں: مسلمین و مؤمنین ایک بدن کے اعضا ہیں جس کے ایک حصے میں درد کو سب محسوس کرتے ہیں یا ایک اور حدیث میں کہا گیا ہے کہ مومنین ایک ستون کی مانند ہے جو ایکدوسرے کو مضبوط کرتا ہے یا کہا گیا ہے کہ مومن کی حرمت کعبے کی حرمت ہے یا یہ کہ  مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

 

شیخ صالح محمد الثانی کا کہنا تھا: میری تجویز ہے کہ وحدت کے لیے دیگر زرائع جیسے آرٹ، پینٹنگ اور نمایش وغیرہ سے استفادہ کیا جائے اور مجازی زرائع یا دنیا میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بعض اسلامی ممالک میں میڈیا بھی فرقہ واریت اور وحدت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اگرچہ وہاں پر بعض میڈیا وحدت کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

 

ایکنا؛ وحدت میں پیش پیش

نایجیریا کے عالم دین کا ایکنا نیوز کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ قرآنی نیوز ایجنسی ایکنا وحدت میں اہم کام انجام دے سکتی ہے کیونکہ قرآن مجید سب مسلمانوں کی کتاب ہے جس کو سب قبول کرتے ہیں اور وحدت کو فروغ دے سکتا ہے ، مسلم عقاید اور افکار کو درست انداز میں پیش کرکے مذاہب کی درست شناخت ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: میں آخری چند سالوں سے ایکنا کو دیکھ رہا ہوں جو اسلامی وحدت کے حوالے سے کوشش کررہی ہے اور میں انکی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔/

4013348

نظرات بینندگان
captcha