عمانی مفتی: صہیونی رعب ختم ہونے کے انتظار میں ہیں

IQNA

عمانی مفتی: صہیونی رعب ختم ہونے کے انتظار میں ہیں

6:11 - April 17, 2024
خبر کا کوڈ: 3516230
ایکنا: عمان کے مفتی اعظم نے اسرائیل پر حملہ پر ردعمل میں کہا: صہیونی رعب کے خاتمے اور مسلمانوں کی نجات کے انتظار کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- رائے الیوم نیوز ایجنسی کے مطابق، عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے انتقامی فوجی آپریشن کو سراہا۔ 

شیخ الخلیلی نے X سوشل نیٹ ورک پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جرات مندانہ ردعمل کے بارے میں میڈیا میں جو کچھ شائع ہوا وہ حقیقت میں لوگوں کو خوش کرتا ہے۔ امید ہے کہ یہ اقدام جلد نتیجہ خیز ہوگا۔ ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ کیا صیہونیوں اور ان کے حامیوں کی طاقت کو توڑ کر مسلمانوں کو ان سے نجات دلائے گی۔

 

عمان کے مفتی اعظم نے ایران کے اقدام اور اسی طرح کے دیگر معاملات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ردعمل صیہونیوں اور دیگر شیطانی قوتوں کو روک دے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں امت اسلامیہ سے کہا کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں پیش پیش رہیں اور جزوی ردعمل سے مطمئن نہ ہوں۔

سلطنت عمان کے مفتی اعظم کے یہ الفاظ دمشق میں ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کے ردعمل میں ہیں، جس کے نتیجے میں میجر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے ساتھیوں کے ایک گروپ کی شہادت ہوئی تھی۔/

 

4210670

نظرات بینندگان
captcha