خط بریل والے قرآن مسجدالحرام میں تقسیم

IQNA

خط بریل والے قرآن مسجدالحرام میں تقسیم

9:17 - April 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3516185
ایکنا: متولی مسجدالحرام و مسجدالنبی کی جانب سے مسجدالحرام میں بریل نسخے والے قرآن رمضان میں تقسیم کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی المکہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں بریل میں قرآن پاک کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

 یہ اقدام "مبصرون" پروجیکٹ کی شکل میں اور رمضان کے مقدس مہینے کے آخری ایام میں نابینا اور جزوی طور پر بینائی والے افراد کو خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد النبی متولی کا کہنا تھا: یہ اقدام اس مسجد کے عمومی منصوبے کے دائرہ کار میں ہے تاکہ ایک مذہبی اور روحانی ماحول پیدا کیا جا سکے اور نابینا افراد کو زیادہ سے زیادہ دینی تجربہ فراہم کرنے کے لیے بہترین خدمات فراہم کی جاسکے جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عمرہ ادا کرنے کے لیے دنیا بھر سے آتے ہیں۔

 

مسجد الحرام اور مسجد النبی نے نابینا افراد کے لیے ایک الیکٹرانک قرآنی ڈیوائس تیار کرنے کا بھی اعلان کیا، جس سے وہ آسانی سے اور بریل میں قرآن پاک کی تلاوت کر سکیں گے۔

اس انتظامیہ نے قبل ازیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک مناسب موقع قرار دیا تھا تاکہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور مصنوعی ذہانت اور مختلف روبوٹس جیسی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں زیادہ سرمایہ کاری کی جاسکے تاکہ حجاج کو خدمات فراہم کی جاسکیں۔

 نیز حجاج کرام کو مختلف زبانوں میں قرآن کا صحیح اور بیک وقت ترجمہ کرنے میں مدد کے لیے نئی درخواستیں پیش کی گئیں۔/

 

4209200

نظرات بینندگان
captcha