ایکنانیوز- شفقنا- اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ مصر اور امارات کے اسرائیل کے ساتھ فوج تعلقات ہیں، جس میں معلومات کے تبادلے اور اسلحے کی خریدوفروخت بھی شامل ہے۔
معاریو نیوز کے مطابق قبرس میں اسرائیل، یونان اور مصر کی فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا بھی ذکر کیا، اور لکھا کہ: اسرائیل عدالتی نظام کے تعاون سے ان خبروں کو میڈیا پر آنے سے روکتا ہے۔
معاریو نے لکھا ہے کہ: عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فاش ہونے سے ڈرتے ہیں اس لیے ان معلومات کو خفیہ ہی رکھا جاتا ہے۔