ایکنا کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایرانی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے: « ایرانی سفارت خانہ بعض اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے غزنی شہر میں ہتھیاروں کے انبار کا تعلق ایران سے ہونے کا الزام مکمل طور پر رد کرتا ہے اور واضح کیا جاتا ہے کہ اس وقت ایران اور افغانستان دونوں بہترین تعاون اور دوستانہ تعلق کی حالت میں ہے اور کسی کو تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے».
سفارت خانے نے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے الزامات لگانے کی وجوہات کو سامنے لایا جایے۔
قابل ذکر ہے کہ مشرقی افغان شہر غزنی کابل – قندهار کو ملانے والے شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے۔/