جرمن قرآنی مترجمین پرنظر - ۱۱/ یھودی اسکالر اور یورپ میں ترجمه قرآن

IQNA

جرمن قرآنی مترجمین پرنظر - ۱۱/ یھودی اسکالر اور یورپ میں ترجمه قرآن

7:20 - February 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504247
بین الاقوامی گروپ – مذہبی تعلیمات کے ماہر اور مشرق شناس لودویگ اولمان جوسال ۱۹۳۶ میں کرفلڈ کے ربی اعظم منتخب ہوئے۔

جرمن قرآنی مترجمین پرنظر - ۱۱/یھودی اسکالر اور یورپ میں ترجمه قرآن

ایکنا نیوز- جرمنی کے اسلامک اسٹڈی سنٹر کے سوشل میڈیا کے مطابق مذہبی تعلیمات کے ماہر  ؛ لوڈویگ(لیون) اولمان(Ludwig Baruch Ullmann  سال ۱۸۰۴ کو پیدا ہوئے۔

 

انہوں نے ابتدائی تعلیم «بینگن» اور «دارم اشتات» میں مکمل کرنے کے بعد بون یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کے لیے چلے گیے اور یہودی مکتب پر ریسرچ شروع کیا جسکے بعد عربی زبان و ادبیات اور مشرق شناسی پر کام کا آغاز کیا اور بلاآخر گیسن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ مکمل کی۔

 

سال ۱۸۳۶ میں انکو کرفلڈ(جرمن شہر) کا خاخام اعظم" ربی" منتخب کیا گیا۔

 

اسی سال سے انہوں نے جرمن زبان میں قرآن کا ترجمہ شروع کیا۔

 

انکا ترجمہ «قرآن. محمد ؛ سچا اور جدید. بمع تشریح» (Der Koran. Muòhammad. Aus dem Arabischen wortgetreu neu übersetzt, und mit erläuternden Anmerkungen)  کے نام سے شایع ہوا.

 

اگرچہ نام کے برعکس انکے ترجمے میں کم و بیش نقایص موجود ہیں مگر بہرحال انکی کوشش تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔

 

مختلف دیگر ترجموں کے باوجود انکا ترجمہ مکرر شایع کیا گیا ہے اور سال ۱۹۵۰ کو لئو وینتر(Leo Winter)  میں دوبارہ شایع ہوا۔/

.جرمن قرآنی مترجمین پرنظر - ۱۱/یھودی اسکالر اور یورپ میں ترجمه قرآن

3693947

نظرات بینندگان
captcha