بسم‌الله الرحمن الرحیم

IQNA

بسم‌الله الرحمن الرحیم

0:00 - January 01, 2013
خبر کا کوڈ: 2091

ایکنا معنوی دنیا کی طرف ایک قدم
تمہید:
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) اسلامی دنیا کی سب سے پہلی قرآنی خبر رساں ایجنسی ہے۔ اس ایجنسی میں ہماری کوشش رہے گی کہ ایران اورپوری دنیا کی خبریں اور رونما ہونے والے واقعات کا مختلف شعبوں ( بچوں ، جوانوں، قرآنی سرگرمیوں ، سیاسی ، سماجی ، ثقافی اور ادبی) میں قرآنی نقطہ نظر سے تجزیہ و تحلیل پیش کیا جائے ۔
مختصر تاریخچہ
15 رمضان المبارک 1424ھ ق کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سابقه صدر جناب حجة الاسلام و المسلمین سید محمد خاتمی اور وزیر ثقافت جناب محمد جامعی نے جہاد دانشگاہی ادارے کے عهدیداروں ، محققین اور عاشقان قرآن کی موجودگی میں اس خبر رساں ایجنسی (ایکنا )کا افتتاح کیا۔ ایکنا کا عملہ خدا کے فضل و کرم  سے قرآنی ارشادات ،امام خمینی اور شہدای انقلاب کے طے کردہ خطوط کی روشنی میں مشغول کار ہے-
أغراض و مقاصد
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ایکنا کے اغراض و مقاصد :
۱:۔ معاشرہ کے مختلف طبقات میں قرآن مجید کی انسان ساز اور عالمی ثقافت کی ترویج کرنا ۲:۔ قرآنی سرگرمیوں کو پورے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانا ۔ ۳:۔ مختلف شعبوں میں قرآنی نقطہ نظر پیش کرنا۔ ۴:۔ قرآن کے مختلف موضوعات : علمی ، ثقافتی،سیاسی ، ادبی اور سماجی وغیرہ کے حوالے سے ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کی نشر اشاعت کرنا ۔ ۵:۔ جمہوری اسلامی ایران پر حاکمیت قرآن کی عملی تصویر کو دیگر اسلامی ممالک میں متعارف کرانا ۔ ۶:۔ معاشرہ کے مختلف طبقات میں قرآن کے بارے میں معلومات کو عام کرتے هوئے سماج کی سطح فکری کو بلند کرنا۔ ۷:۔ قرآن کے حوالے سے انجام پانے والی تمام (اندرون ملک و بیرون ملک) سرگرمیوں کو منظر عام پر لانا ۸:۔ قرآن کو محور قرار دیتے ہوئے زندگی کے مختلف فکری اور ثقافتی شعبوں کی داغ بیل ڈالنا ۔
ادارے کے اہم کام
(ایکنا) میں انجام پانے والے امور کو چند بنیادی قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے ۱:۔ ہر روز کی تازہ خبریں اور اس ایجنسی کے ماتحت کام کرنے والے تمام گروپوں کی مخصوص خبریں ۔ ۲:۔ صاحب نظر اور طراز اول کے محققین کے ساتھ علمی مذاکرات اور گول میز کانفرنسوں کا انعقاد اور قرآنی موضوعات پر تجزیہ و تحلیل ۔ ۳:۔ ۵۱ روزہ رسالہ کا اس ایجنسی (ایکنا) کے تحت اجراء جسے (رائحہ) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۴:۔ قرآن کے موضوع پر ہونے والے مختلف اندرون ملک اور بین الاقوامی پروگراموں کی کامل خبریں اور تبصرے اور رپورٹیں وغیرہ

ٹیگس: iqna
نظرات بینندگان
captcha