وزیر اعظم اٹلی: آیت‌الله سیستانی کے شاندار انسانی حقوق پر مبنی فیصلوں اور فتووں کو تاریخ فراموش نہیں کرے گی

IQNA

وزیر اعظم اٹلی: آیت‌الله سیستانی کے شاندار انسانی حقوق پر مبنی فیصلوں اور فتووں کو تاریخ فراموش نہیں کرے گی

14:30 - August 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1442980
بین الاقوامی گروپ: اٹلی کے وزیر اعظم نے عراقی حکام سے بات چیت میں کہا : آیت‌الله سیستانی کے فتووں کی وجہ سے مغرب میں اسلام کا درست چہرہ دیکھا گیا

 ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  براثا کے مطابق  ماٹیو رنزی نے کہا : آیت‌الله سیستانی کے فتووں سے مغربی ممالک میں اسلام کا درست چہرہ نظر آیا ہے۔
اٹلی کے وزیر اعظم جو عراق کے دورے پر ہیں کا کہنا ہے : چار عشروں سے عراق بدترین حالات سے دوچار ہے اور جرمنی میں جتنے مظالم یہودیوں پر ہوئے ہیں اس سے بڑھ کر یہاں پر ظلم ہوا لیکن پھر بھی ہم نے دیکھا کہ صدام حکومت کے بعد شیعہ لیڈروں نے کسی کو نہیں کہا کہ وہ مظالم کا انتقام لیں ۔

اٹلی کے وزیر اعظم نے آیت‌الله سیستانی کے فتووں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نہ صرف انتقام کا حکم نہیں دیا بلکہ اہل سنت کو برادر اور دوست کہا گیا ۔

ماٹیو رنزی نے آخر میں کہا : تاریخ، آیت‌الله سیستانی کے انسان دوستی اور انسانی حقوق کے حوالے سے فتووں کو سنہرے الفاظ میں رقم کرے گی۔

1442511

ٹیگس: آیت ، اللہ ، سیستانی ، فتوے
نظرات بینندگان
captcha