دنیا بھر کے حافظوں اور قاریوں کی میزبانی تھران کے حصے میں

IQNA

دنیا بھر کے حافظوں اور قاریوں کی میزبانی تھران کے حصے میں

6:48 - May 05, 2014
خبر کا کوڈ: 1403160
بین الاقوامی گروپ: عید مبعث {بعثت} کے موقع پر تھران ہفتہ بھر کے لیے عالمی قراء اور حفاظ کی میزبانی کا شرف حاصل کر رہا ہے۔

ایکنا نیوز-اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے اطلاع رساں ادارے کے مطابق رحمت اللعالمین {ص}کی بعثت {عید مبعث} کے موقع پر قرآنی دنیا میں معروف مقابلوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر میزبانی کا شرف  تہران کے حصے میں آ رہا ہے ۔ سات دن تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے نامور قراء اور حافظ حضرات شرکت کریں گے۔حسن ربیعی کے مطابق ان مقابلوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید پر قرآن فھمی اور عملی زندگی میں قرآنی اصولوں کو رہنما بنانے کے حوالے سے مختلف پروگرام مد نظر ہے ،انہوں نے کہا کہ قرآنی سرگرمیوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزا ئی کے حوالے سے بھی سیمینار اس موقع پر منعقد کیا جارہا ہے ۔

1402369

ٹیگس: ایران ، قرآن ، مقابلے
نظرات بینندگان
captcha