الازهر: الھی ادیان کا ادغام کفر کا دعوی ہے

IQNA

الازهر: الھی ادیان کا ادغام کفر کا دعوی ہے

9:21 - September 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512785
ایکنا تہران- شیخ احمد الطیب نے آسمانی ادیان کے ایک ہی مذہب میں ادغام یا ضم ہونے کو کفری دعوی قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق الازھر کے سربراہ  شیخ احمد الطیب نے قازقستان میں بین المذاہب کانفرنس کے اجلاس سے خطاب میں اس دعوے کو کہ تمام ادیان کو ایک ہی دین میں ادغام یا ضم کیا جایے، اس آئیڈیے کو ادیان کی تخریب اور کفر و الحاد کا مصداق قرار دیا۔

الطیب نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائے باہمی کا حامی ہے تاہم سب کو ایک ہی دین میں یکجا کرنا کسی طرح مناسب نہیںن اور کوئی عاقل شخص یا مومن ایسا دعوی نہیں کرسکتا۔

 

شیخ الازهر کا کہنا تھا: میرے خیال میں مذاہب کو ضم کرنا ایک تخریبی آئیڈیا ہے اور اس کا مقصد ادیان کو بنیاد سے ختم کرنا ہے۔

احمد الطیب نے اسلام، مسیحیت و یهودیت کو «دین ابراهیمی» کے نام سے ضم کرنے کا سازش قرار دیتے ہوئے کہا: ابوظبی میں بیت ابراہیمی تشکیل جہاں مسجد، کلیسا اور کنیسہ ایک چوں چوں کا مربہ ہے۔

امارات میں اعلان ہوا تھا کہ اگلے سال ابوظبی میں ایک جشن کا اہتمام ہوگا جس میں بیت ابراہیمی کی افتتاح ہوگا جس میں مسجد، کلیسا اور کنیسہ یکجا ہوگا۔

جمعرات کی نماز کی تجویز بھی اس ادیان کے ادغام کا حصہ ہے جس کی الازھر نے شدید مذمت کی ہے۔/

4087567

نظرات بینندگان
captcha