اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے خصوصی نمایندہ مقرر کیا جائے

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم کا اقوام متحدہ سے درخواست؛

اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے خصوصی نمایندہ مقرر کیا جائے

6:44 - September 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512772
ایکنا تہران- اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے خصوصی نمایندہ مقرر کریں۔

ایکنا نیوز- القدس العربی  نیوز کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات میں انہوں نے ایک خصوصی نمایندے کے انتخاب کا مطالبہ کیا جو پوری دنیا بالخصوص یورپ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے کام کریں۔

 

پاکستانی وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا: قابل تشویش ہے کہ اسلام فوبیا کا سلسلہ پوری طرح تیزی سے یورپ میں جاری و ساری ہے۔

 

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے توسط سے قرار داد پیش کی گیی جس کے مطابق ہر سال پندرہ مارچ کو دنیا میں اسلامی فوبیا سے مقابلے کا دن منایا جاتا ہے۔/

4086920

نظرات بینندگان
captcha