پاک فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی حضرت فاطمہ معصومہ ؑ کے روضے پر حاضری

IQNA

پاک فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی حضرت فاطمہ معصومہ ؑ کے روضے پر حاضری

7:42 - June 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512190
جنرل ندیم رضا نے اپنے 22 ساتھیوں کے ہمراہ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پاک فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے اپنے 22 ساتھیوں کے ہمراہ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔پاک فوج کے وفد نے قبر مبارک کی زیارت کی۔
 
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق،پاک فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے اپنے 22 ساتھیوں کے ہمراہ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔پاک فوج کے وفد نے قبر مبارک کی زیارت کی۔ حرم حضرت معصومہ ؑ کے صحن اور اندرونی ہالز کا نظارہ کیا اور شبستان حضرت زہرا ؑ میں نمازیں پڑھیں۔
 
دورے کے موقع پر پاک فوج کے وفد کو  حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت، شہر قم اور روضہ مبارک کی تاریخ اور بی بی کے متعلق یہاں کے لوگوں کے عقیدت و ارادت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
 
پاک فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی حضرت فاطمہ معصومہ ؑ کے روضے پر حاضری
 
انہوں نے مستوفی الممالک کے مقبرے  میں غیر ملکی زائرین سے وابستہ دفتر کا بھی دورہ کیا اور انہیں انگریزی ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کا ہدیہ پیش کیا گیا۔
 
واضح رہے کہ حرم مطہر کے خادموں کے ایک گروپ، امام علی ابن ابی طالبؑ کور کے کمانڈر  محمد رضا موحد، قم پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بہادر اسماعیلی اور متعدد دیگر شخصیات نے حرم حضرت معصومہ ؑ میں پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔
نظرات بینندگان
captcha