ڈیلی منصف کے مطابق حقائق کی جانچ کرنے والے پورٹل آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
محمد زبیر کے پارٹنر اور آلٹ نیوز کے ایک شریک بانی پرتیک سنہا نے بتایا کہ زبیر کو ایف آئی آر درج کئے بغیر گرفتار کیا گیا ہے۔ پرتیک سنہا نے ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ زبیر کی پولیس ویان میں گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ انہیں نامعلوم مقام کو منتقل کیا جارہا تھا۔
اس موقع پر ہم بھی ان کے ساتھ تھے اور جو پولیس والے ہمیں لے جارہے تھے، ان کی وردی پر ان کا نام درج تھا اور نہ ہی عہدہ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر کی نقل کا مطالبہ کرنے پر بھی پولیس والوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔