اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی انتقامی کارروائی شروع، مقبوضہ علاقے پر راکٹوں سے حملہ

IQNA

اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی انتقامی کارروائی شروع، مقبوضہ علاقے پر راکٹوں سے حملہ

9:18 - June 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512102
غزہ میں اسرائیلی بم باری کے بعد مقاومتی گروپوں نے بدلے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں واقع مقبوضہ عسقلان سٹی پر غزہ کی پٹی سے دو راکٹ فائر کئے گئے۔
 
الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح مقبوضہ عسقلان سٹی پر دو راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ داغے جانے کے بعد علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں آںے لگیں۔ ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔
 
راکٹوں سے حملہ آج ایسے میں ہوا ہے کہ اسرائیل کے طیاروں نے کل شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون پر بمباری کی تھی اور جمعرات کے روز بھی صیہونی بحری فوجیوں نے 3 فلسطینی ماہیگیروں کو زخمی کیا تھا جبکہ جمعہ کے روز مشرقی جنین میں صیہونی فوجیوں نے  فلسطینیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔
 
ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی ایک اور خطرناک جنگ کا عندیہ دے رہی ہے اور ممکن ہے صیھونی رژیم کے ساتھ مقاومت کا ایک اور بھرپور جنگ جلد وقوع پذیر ہو۔/

 

نظرات بینندگان
captcha