صدر جوبایڈن: سعودی عرب کے دورے کامقصد ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں

IQNA

صدر جوبایڈن: سعودی عرب کے دورے کامقصد ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں

9:12 - June 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512101
شدید اعتراضات کے بعد امریکی صدر نے واضح کیا کہ دورہ سعودی میں وہ بن سلمان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ميں شرکت کی غرض سے جا رہے ہیں اور اس سفر کا مقصد سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہے۔
 
 روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیاگیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ميں شرکت کی غرض سے جا رہے ہیں اور اس سفر کا مقصد سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہے۔
 
امریکی صدر نے کہا کہ اس کانفرنس میں سعودی ولیعہد بھی شریک ہوں گے لیکن میرے سفر کا مقصد سعودی عرب کے ولیعہد سے ملاقات نہیں ہے اور نہ ہی میں محمد بن سلمان سے ملاقات کروں گا۔
 
واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں پہلے والی گرمجوشی نہیں ہے امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے بن سلمان کے حکم پر جمال خاشقجي کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سن 2018  میں وحشیانہ طور پر قتل کردیا تھا ۔جمال خاشقجی کی لاش کو بھی سعودی عرب نے اس کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا۔
نظرات بینندگان
captcha