امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی امریکی نظام پر برس پڑے

IQNA

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی امریکی نظام پر برس پڑے

9:05 - June 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512100
اسکولوں میں بایبل پڑھانا ممنوع ہے تاہم وہ جنسی مسائل سیکھ سکتے ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق مغربی تہذیب و تمدن کی خرابیاں اس قدر بڑھ رہی ہیں کہ خؤد انکے حکام بھی اب اس نظام پر بولے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ کا موجودہ نظام تعلیم اس قدر الٹا ہے کہ اسکول میں عبادت کرنا منع ہے، آپ بائبل نہیں پڑھا سکتے، لیکن آپ بچوں کو یہ سکھا سکتے ہیں کہ مرد حاملہ ہو جاتے ہیں!

 

انکا کہنا تھا کہ کنڈرگارٹن کے بچوں کو اپنی جنس کا انتخاب کرنے کی اجازت ہے! ٹرمپ نے کہا ہے کہ آپ ان لوگوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے کہ وہ ہمارے بچوں کی دیکھ بھال کریں اور ہمیں انہیں اپنے بچوں کو پڑھانے نہیں دینا چاہیے۔

 

اسی حوالے سے روسی صدر  ولادیمیر پوٹن نے بھی کہا ہے کہ میرے خیال میں جب مغرب میں بچوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ لڑکا آسانی سے لڑکی بن سکتا ہے اور اس کے برعکس، یہ سفاکانہ ہے۔

 

وہ بچے کو چھوٹی عمر میں ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کرتے ہیں (جنسی تبدیلی) جو اس کی زندگی کو برباد کر سکتے ہیں اور مغرب بچوں کے ساتھ جو کچھ کرتا ہے وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

نظرات بینندگان
captcha