لبنان کی وزارت داخلہ نےعام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا

IQNA

لبنان کی وزارت داخلہ نےعام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا

7:46 - May 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511882
تہران(ایکنا) لبنان کی وزارت داخلہ نے ملک کے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ھے.

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اس انتخابات میں حزب اللہ کے حامی بلاک نے 58 نشستیں حاصل کیں ہیں جبکہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے نشستوں کی تعداد 65 ھونی چاہیئے اور پچھلی پارلیمنٹ کے مقابلے میں یہ تعداد 71 سے کم ہے۔

 

الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ فری پیٹریاٹک موومنٹ، جو حزب اللہ کی اتحادی پارٹی ہے، اب ملک کا سب سے بڑا مسیحی پارلیمانی بلاک نہیں رھا، جس نے اتوار کے انتخابات میں 18 نشستیں حاصل کیں جبکہ اس کے مقابلے میں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ حریف لبنانی فورسز نے 20 نشستیں جیتیں ھیں۔

 

16 آزاد امیدوار اس پارلیمنٹ میں داخل ہوئے ہیں جبکہ اس سال 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 15 نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔

 

دہائیوں میں پہلی بار ملک کی سب سے بڑی سنی جماعت فیوچر موومنٹ کے بغیر انتخابات ہوئے ھیں

 

 اس کے رہنما، سابق وزیر اعظم سعد حریری نے اس سال 2022 کے شروع میں سیاست سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ان کے کچھ حامیوں نے بائیکاٹ کی حمایت کی جب کہ ان کے کچھ اتحادیوں نے پارٹی چھوڑ کر انتخابات میں حصہ لیا۔

نظرات بینندگان
captcha