قرآنی اور اسلامی علوم کی ترویج میں عمان کا کردار

IQNA

قرآنی اور اسلامی علوم کی ترویج میں عمان کا کردار

9:07 - May 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511834
تہران(ایکنا) قرآنی اسٹڈی اور ترویج معارف کے حوالے سے سیمینار اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔

ٹائمز آف عمان نیوز کے مطابق قرآنی اور اسلام علوم کی ترویج میں عمان کا کردار کے حوالے سے سیمینار

 

منار العز اور اسلامی بینک العز کے تعاون سے نزوری یونیورسٹی کے الشهبه ہال میں منعقد کیا جارہا ہے۔

اسلامی بینک العز اور نزوی یونیورسٹی عمان تاریخی حوالے سے اسلامی اور قرآنی تعلیمات اور معارف کی ترویج میں عمان کی کاوشوں پر اسلامی محققین مقالے پیش کریں گے۔

اس علمی سیمینار کا مقصد نسل نو کی تربیت اور عمان کی علمی کاوشوں اور اقدار کو نمایاں کرنا اور جوانوں کی صلاحیتوں کو اس بارے نکھارنا ہے۔

 

اس سیمینیار میں تفسیر قرآن کریم میں عمان کا کردار، قرآت اور قرآنی علوم بارے خدمات پر تبادلہ خیال ہوگا اور ان موضوعات پر ماہرین خیالات کا اظھار کریں گے۔

 

سیمینار میں تفسیر ترتیبی اور تفسیر موضوعی قرآن کریم کی اہمیت اور عصر حاضر میں جدید علوم سے انکے تعلق پر اظھار خیال ہوں گے  اور اس سیمینار کے زریعے سے عمان کی علمی کاوشوں کو دنیا تک متعارف کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

 

 مذکورہ اسلامی بینک العز کے تعاون سے اس طرح کے پروگرامز ہوتے رہتے ہیں جنمیں علما، محققین اور طلبا کی قرآنی امور کی سرپرستی کی جاتی ہے۔

 

اسلامی بینک العز کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں قرآنی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جو اسکی ترجیحات میں شامل ہے۔/


4056050

نظرات بینندگان
captcha