انڈیا کے مسلمانوں کا نماز جماعت کے لیے عدالت سے رجوع

IQNA

انڈیا کے مسلمانوں کا نماز جماعت کے لیے عدالت سے رجوع

7:27 - December 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510885
تہران(ایکنا) گورگاون شہر کے مسلمانوں نے عوامی مقامات میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرلیا۔

سیاست نیوز کے مطابق ہندو شدت پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو اس شہر میں عوامی مقامات سے نماز ادا کرنے سے روکنے کے حوالے سے گورگاون شہر کے مسلمانوں نے راجیا سبھا کے مسلم نمایندے محمد ادیب کی سربراہی میں کورٹ سے رابطہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو نماز ادا کرنے پر حملوں کو روک دیا جائے۔

 

گورگاون شہر کی مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ تمام تر قانونی راستوں کو انتخاب کیا جائے گا جسمیں نماز کی ادائیگی سے روکنا اور زمین نہ دینے کے مسائل کو اٹھایا جائے گا۔

 

کونسل کے مطابق انتظامیہ نے کورٹ کے سابق حکم پر عمل نہیں کیا ہے ۔

 

کورٹ نے سال ۲۰۱۸ میں حکم دیا تھا کہ کہ حکومت اور انتظامیہ تشدد کو کنٹرول کرنے، واقعات کو روکنے کے لیے پیشگی اقدام اور اصلاحی پروگرام کے ساتھ مجرمون کو سزا دینے پر عمل کریں۔

 

گذشتہ تین مہینے سے متعدد بار اس شہر میں شدت پسندوں کی وجہ سے نماز جماعت ملتوی کردی گیی ہے۔/

4021538

نظرات بینندگان
captcha