«IslamShop.in»؛ منفرد مارکیٹ مختلف مصنوعات کے ساتھ

IQNA

«IslamShop.in»؛ منفرد مارکیٹ مختلف مصنوعات کے ساتھ

8:10 - November 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510744
تہران(ایکنا) اسلام شاپ میں حلال مصنوعات موجود ہیں جہاں انڈیا کے اندر اور باہر سے حجاب سے لیکر آرائش کے سامان اور خوراک سے لیکر حج و عمرہ تک کی سروسز کی سہولیات پیش کی جاتی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق آن لائن بازار ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے جہاں مختلف سامان اور سروسز کمترین وقت میں دستیاب ہیں۔

 

آن لاین بازار میں حلال مارکیٹ اور حلال مصنوعات کی مانگ میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ان ممالک میں اسلامی ممالک اور غیر اسلامی ممالک دونوں شامل ہیں۔

 

حلال صنعت میں تیزی سے ترقی کے عمل کے دیکھتے ہوئے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اگلے پانچ سالوں میں مارکیٹ کا حجم دو ٹریلین ڈالر سے چار ٹریلین ڈالر تک جاسکتا ہے۔

 

اسی امر اور منفعت کو دیکھتے ہوئے بہت سی کمپنیاں اور فیکٹریاں خوراک، لباس اور دیگر حلال مصنوعات کا رخ کررہی ہیں۔

 

«IslamShop.in»؛ منفرد مارکیٹ مختلف مصنوعات کے ساتھ

 

اگرچہ حلال کا لفظ اسلامی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر ڈریسز، سیاحت، سروسز اور مالی لین دین سے لیکر میڈِیسن، ویکسین، اور آرایش کے سامان میں بھی حلال مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

 

حلال مصنوعات کی تیزی سے ترقی کے پیش نظر آن لاِئن مارکیٹنگ میں حلال مصنوعات کو اہمیت دی جارہی ہے اور حتی انڈیا جیسے ہندو ملک میں بھی اس کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

 

«IslamShop.in»؛ منفرد مارکیٹ مختلف مصنوعات کے ساتھ

انڈیا میں حلال مصنوعات کی ضروریات اور ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے بھارتی شہری محمد معز (Mohamed Maaz) نے کاوش کی اور سال ۲۰۱۵ میں حلال شاپ کو IslamicShop.in  کو لانچ کیا۔

 

IslamShop.in  میں حلال مصنوعات کی وسیع چیزیں دستیاب ہیں جنمیں حجاب سے لیکر بیوٹیشن کے سامان، عطر، کھلونے اور حج و عمرہ کی سروسز سے لیکر دیگر خدمات دستیاب ہیں۔

 

 اس آن لاین مارکیٹ میں ملکی سطح پر تیار ہونے والے کافی چیزیں موجود ہیں اور اسی چیز کو دیکھتے ہوئے غیر مسلم بھی اس سے خوب خریداری کرتے ہیں اور اس اسٹارٹ اپ سے آٹھ سو بیچنے والے اپنی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔

 

مارکیٹ IslamicShop.in سے انڈیا سے باہر بھی استفادہ کیا جاتا ہے اور روپے کے علاوہ ڈالر، یورو اور درہم وغیرہ سے بھی چیزوں کی قیمت دیکھی جاسکتی ہے اور امریکہ و برطانیہ اور نایجیریا، قزاقستان، فلپاین و دیگر ممالک میں اس سے خریداری ممکن ہے، مارکیٹ میں اسی فیصد اشیاء انڈین کی تیارکردہ ہیں جب کہ باقی بیس فیصد مصنوعات غیرملکی ہیں۔

 

معز کے مطابق، IslamicShop.in   کی مصنوعات سب کے لیے دستیاب ہیں مثلا انکی بیوٹیشن مصنوعات سے پر مذہب کے لوگ استفادہ کرسکتے ہیں اور اسی طرح پرفیوم و ٹوتھ برش وغیرہ سب خریدتے ہیں۔

 

IslamicShop.in  میں حلال مصنوعات کے ساتھ حلال گوشت، حلال تربیت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر میڈیا زرایع سے حلال مصنوعات اور اسلام شاپ کی تبلیغات کی جاتی ہیں۔/

 

رپورٹ: محمد حسن گودرزی

4014047

نظرات بینندگان
captcha