سانفرانسیسکو سے لیکر جکارتا تک Blossom کی خدمات

IQNA

سانفرانسیسکو سے لیکر جکارتا تک Blossom کی خدمات

7:18 - November 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510639
تہران(ایکنا) انڈونیشن کمپنی Blossom کا قیام ۲۰۱۴ کو سان فرانسیسکو میں عمل میں لایا گیا جو حلال طریقے سے مالی خدمات انجام دے رہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مالیاتی سسٹم کو آخری سالوں میں کافی اہمیت دی جارہی ہے اور مسلمانوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر غیر اسلامی ممالک میں بھی اس کو فروغ مل رہا ہے۔

 

اگرچہ اس نظام کو قانونی حوالوں سے کافی پیچیدگیوں کا سامنا اب بھی ہے مگر آخری سالوں میں جدید اسٹارٹ اپ کی ایجادات اور مالی خدمات سے اس کی کارکردگی بالخصوص کورونا بحران میں قابل توجہ رہی ہے۔

 

ان کمپنیوں اور اسٹارٹ اپ کو خوب پذیرائی ملی ہے اور غیراسلامی ممالک میں بھی انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور انہیں میں Blossom   بھی شامل ہے۔

بلاسم Blossom   ۲۰۱۴ کو  میھتو مارٹن  (Matthew Martin)  کی کاوش سے سان فرانسیسکو کے علاقے

سیلیکون ولی(Silicon Valley) میں بنایا گیا. متیو مارٹن ٹیکنالوجی اور مالی سسٹم میں کافی شہرت کے مالک ہے جنہوں نے مالی امور کے حوالے سے کافی شہرت حاصل کی ہے۔

 

سال ۲۰۱۳ کو انہوں نے پہلا ڈیجیٹل سسٹم ایجاد کیا جو بیٹ کوئن کی خریداری ۲۷ ممالک سے ممکن بناتا ہے اور انگریزی کے علاوہ انڈونیشیا اور فرنچ کے ساتھ فارسی میں بھی اس سے بات ہوسکتی تھی، مھیتو سال ۲۰۱۰ کو اسلام کی طرف مائل ہوئے اور بیٹے کے ساتھ انڈونیشا میں زندگی گزارنا شروع کیا۔

 

مالی امور میں تجربے کی وجہ سے انہوں نے Blossom  کو ایجاد کیا جس کا مقصد مالی امور میں بغیر سود کے خدمات فراہم کرانا تھا۔

مضاربه کے ساتھ اس سسٹم سے فواید حاصل کرنے کے امکانات موجود ہیں اور اس میں کسی کو حرام مصنوعات جیسے شراب، حرام گوشت یا جوے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

 Blossom  سال ۲۰۱۵ کو امریکہ سے انڈونیشیاء منتقل کردیا گیا جہاں میکرو فنانس کے ساتھ یہ مقامی سطح پر بیمہ اور دیگر مالی خدمات فراہم کررہی ہےاور حلال شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بلا سود قرضہ وغیرہ بھی دیا جاتا ہے۔

 بلاسم میں سرمایہ کاری، کام کے مواقع اور ضرورت مندوں کی مدد کے امکانات رکھے گیے ہیں جہاں چھوٹی تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ کام کے مناسب امکانات فراہم کیے جاتے ہیں۔/

ترجمه رپورٹ: محمدحسن گودرزی

4012193

نظرات بینندگان
captcha