الخزعلی: بغداد حادثے کا مقابلہ نہیں کریں گے/ کاظمی نے مجرموں کو ڈھونڈنے کا حکم دے دیا

IQNA

الخزعلی: بغداد حادثے کا مقابلہ نہیں کریں گے/ کاظمی نے مجرموں کو ڈھونڈنے کا حکم دے دیا

8:20 - November 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510586
تہران(ایکنا) عراقی تنظیم عصائب اهل الحق جو الحشد الشعبی سے وابستہ ہے انکے رہنما نے کہا ہے کہ بغداد حادثے کا بدلہ نہیں لیں گے۔

موازین نیوز کے مطابق جمعہ کو ہونے والے مظاہروں میں جھڑپوں میں ایک ہلاک اور ۱۲۵ دیگر زخمی ہوگیے تھے۔

حشد الشعبی نے مظاہرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 

عصائب اهل‌الحق  کے جنرل سیکریٹری قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ الیکشن نتایج پر اعتراض کرنے والوں پر حملے کا بدلہ نہیں لیا جائے گا۔

الخزعلی طی نے کہا کہ جنہوں نے حملہ کیا ہے انکو ہم ضرور سزا دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم البتہ بدلہ نہیں لیں گے حتی اگر ہمارے مسلح فورسز کو نشانہ بنائے ، اس حوالے سے شہداء کی یاد میں مجلس بھی منعقد کی گیی۔

 

عصائب اهل‌الحق کے رہنما نے کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ خضراء کے علاقے میں کی گیی اور یہ غیر متعلقہ افراد کی کارستانی ہے۔

مصطفی الکاظمی کی جانب سے ایک وفد نے شیخ الخزعلی سے ملاقات کی اور انہیں تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عصائب اهل‌الحق کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے یقین دہانی کرائی گیی ہے کہ مجرم اور ملوث افراد کو ضرور سزا ہوگی۔

 

الخزعلی نے کہا کہ حکومتی اداروں اور الحشد الشعبی میں رابطہ درست ہے اور کسی طرح قانون کو ہاتھوں میں نہی لیا جائے گا۔

 


الحشد الشعبی نے بھی مطالبہ کیا کہ حکومتی ٹیم فوری طور پر تحقیقات کو مکمل کرکے مجرموں کو سامنے لائے۔

  قابل ذکر ہے کہ بغداد میں مظاہرین الیکشن نتائیج پر اعتراض کررہے ہیں اور وہ ہاتھوں سے ووٹ شمار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مصطفی الکاظمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں حشدالشعبی کے اراکین شامل ہیں اور نتایج جلد اعلان ہوں گے۔

 

الکاظمی نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر تحقیقات کی نظارت کریں گے اور شہید و زخمیوں کی معاونت بھی ہوگی۔

 

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق عراقی انتخابات میں  امارات، برطانیہ اور امریکہ نے مداخلت کی ہے اور من پسند نمایندوں کو دھاندلی سے جیتوائے ہیں۔/


4010887

نظرات بینندگان
captcha