ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق گذشتہ روز فورسز کے خصوصی آپریشن میں دہشت گردوں کو بروقت انجام تک پہنچا کر زائرین کو بڑے واقعے سے بچا لیا گیا ۔
سامرا سیکورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد سامر کے علاقے "السیفونہ" میں زائرین امام حسین(ع) کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
کارروائی میں دو خودکش حملہ آور کو مار کر انکے قبضے سے بڑی مقدار میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایام اربعین امام حسین (ع) میں زائرین کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔/