الجزائر؛ حافظ قرآن مزاحمتی رہنما کی زندگی پر فلم

IQNA

الجزائر؛ حافظ قرآن مزاحمتی رہنما کی زندگی پر فلم

7:20 - October 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506744
بین الاقوامی گروپ؛ ایرانی مرکز کے تعاون سے «احمد بای» کی زندگی پر مبنی فلم ایرانی فلم میکر جمال شورجه کی زیرنگرانی تکمیل کے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

ایکنا نیوز- ایران اور الجزایر کے ثقافتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے تعاون سے الجزائری مزاحمتی لیڈرکی زندگی پر فلم تیار کی جارہی ہے

مذکورہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اسکا آخری مراحل پر کام جاری ہے۔

ایرانی ثقافتی مرکز نے فلم کے سینما پر ریلیز ہونے اور دیگر امور میں مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

 

احمد بای کی زندگی

احمد بای بن محمد شریف (زاده:۱۷۸۶- درگذشته:۱۸۵۰) فرزند محمد الشریف «ابن قانه» خاندان سے تعلق رکھتا ہے جو الجزایر کے الصحرای علاقے کے معروف قبائل میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

احمد بن محمد  شهر «قسنطینه» میں پیدا ہوا اور جوانی میں انکے والد کا انتقال ہوا جسکے بعد آپ اپنی والدہ کے ساتھ الصحرا کے علاقے میں آگیے جہاں انکے چچاوں نے انکی سرپرستی کی۔

 

احمد بای نے عربی زبان کے اصول کے ساتھ قرآن مجید مکمل حفظ کیا،بارہ سال کی عمر میں حج کی سعادت حاصل کی اور اسی وجہ سے حاج احمد کے لقب سے مشہور ہوئے۔

 

کہا جاتا ہے کہ احمد بای کو سال ۱۸۵۰ میں زہر دیکر قتل کیا گیا اور انکو الجزایر کے دارالحکومت «سیدی عبد الرحمان الثعالبی» میں سپرد خاک کیا گیا۔/

3849937

نظرات بینندگان
captcha