کویت؛ ۲۰۰ معذور حفاظ کے اعزاز میں تقریب

IQNA

کویت؛ ۲۰۰ معذور حفاظ کے اعزاز میں تقریب

9:16 - December 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3505492
بین الاقوامی گروپ- قرآنی مقابلہ «عبدالله عثمان» کی اختتامی تقریب میں دو سو طلبا و طالبات حافظات کی حوصلہ افزائی کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے السیاسہ کے مطابق کویت میں معذور طلباء کے لیے تیسرا کورس منعقد کیا گیا جسمیں سات سو پچاس طلبا اور طالبات شریک تھیں۔

 

کورس فلاحی ادارے ««عبدالله عثمان»  کے تعاون سے منعقد کیا گیا جسکے اختتام پر دو سو حفاظ کی حوصلہ افزائی کی گیی۔

 

مقابلے کویت کی وزارت تعلیم اور انجمن «مبرة المتمیزین» کے تعاون سے  «بیت زکات» کی زیرنگرانی منعقد کیے گیے جبکہ اختتامی پروگرام میں مرحوم عبدالله عثمان (بانی مقابلہ) کے خاندان کے افراد بھی شریک تھے۔

 

اختتامی تقریب سے کمیٹی کے رکن براک شیتان نے خطاب میں ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالی اور مقابلوں میں طلبا و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔

قرآنی انجمن «مبرة المتمیزین» کے ڈایریکٹر یوسف صمیعی نے تقریب سے خطاب میں کہا: سالم افراد کے مقابلے میں مذکورہ مقابلہ قابل قدر ہے۔

 

کویت کے فلاحی ادارے«عبدالله عبدالطلیف عثمان» کویت کے اندر اور ملک سے باہر فلاحی کام کررہا ہے جبکہ قرآنی سرگرمیاں بھی انکی خدمات میں شامل ہیں۔/

3773127

نظرات بینندگان
captcha