انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی

IQNA

انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی

12:15 - December 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3505491
بین الاقوامی گروپ-سابق سینیٹر اور شیعہ رہنما فیصل رضا عابدی نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا

ایکنا نیوز- اردو پواینٹ کے مطابق سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فردجرم عائد کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کیس کی سماعت اے ٹی سی  میں ہوئی۔فیصل رضا عابدی پر اے ٹی سی نے فردجرم عائد کر دی۔سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے صحت جرم ماننے سے انکار کیا ہے۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا،جب کہ عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیصل رضا عبادی کی طبیعت ناساز ہے اس لیے انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔جس کے بعد عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ضرورت پیش آنے کے بعد منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

واضح رہے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کا ایک اور کیس بھی زیر التوا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ق سپریم کورٹ اورججز کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنےپر عدالت نے فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ بدھ 19دسمبرکو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے رہنماء پیپلزپارٹی فیصل رضا عابدی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے فیصل رضا عابدی کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہرسے اس وقت گرفتار کیا تھا۔ جب وہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ  اس وقت معروف شیعہ  رہنماء فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل میں قید ہیں

نظرات بینندگان
captcha