سیدعباس عراقچی کا تفسیر «شمس» کو خراج پیش

IQNA

سیدعباس عراقچی کا تفسیر «شمس» کو خراج پیش

7:27 - December 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3505487
بین الاقوامی گروپ- ڈپٹی وزیرخارجہ نے تفسیر«شمس» بقلم حجت‌الاسلام‌والمسلمین مصطفی بروجردی کو مفاہیم سے لبریز اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایکنا آفس تہران میں تفسیر شمس کی تقریب رونمائی کے موقع پر سیدعباس عراقچی نے علامہ مصطفی بروجردی کی سابقہ دوستی پر اشارہ کرتے ہوئے کہا، بروجردی ہمارے سابقہ کامیاب سفراء میں سے ہیں اور ویٹکن میں شاندار خدمات کے بعد اس وقت بھی تیونس میں خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: جناب بروجردی نے تمام تر سفارتی مصروفیات کے باوجود وقت نکالا اور بہترین تفسیر سے قابل قدر کارنامہ انجام دیا ہے۔

 

عراقچی کا مزید کہنا تھا: مجھے رشک آتا ہے کہ جناب بروجردی نے دس سال کے عرصے میں کاوشوں سے اس تفسیر کو مکمل کیا ہے مجھے شروع سے اس کام کی خبرتھی۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ظریف بھی خواہشمند تھے کہ اس تفسیر کا انگریزی میں ترجمہ کرتے مگر وزیرخاجہ کی مصروفیات اس کام میں حایل ہوگیی ہیں۔

 

ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جناب مصطفی بروجردی کو عالمی سیاست اور حالات کا ادراک ہے اور اسی وجہ سے اس تفسیر میں حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا گیا ہے اور سادہ زبان میں اس تفسیر کو لکھنا ایک کارنامہ ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس کاوش کو مزید کامیابیاں ملیں گی۔/

3772741

نظرات بینندگان
captcha