ایکنا نیوز- روزنامه «البیان» کے مطابق قرآنی پارک میں معجزوں کے غار،شیشہ خانہ اور دیگر مختلف تفریحی شعبے موجود ہیں جبکے مختلف باغ جیسے باغ انگور، کھجور، انجیر و زیتون، انار اور باغ ریحان بھی قابل دید ہے۔
پارک کے مکمل سیر یا دورے کےلیے کم از کم نوے منٹ درکار ہوتا ہے اور معجزہ غار یا شیشہ خانہ کے علاوہ دیگر حصوں کا دورہ یا داخلہ مفت اعلان کیا گیا ہے
ساٹھ ایکڑ پر مشتمل دبئی قرآنی پارک کو جدید طرز تعمیر اور انجنرنگ کے ساتھ قرآن رنگ و بو سے مزین کیا گیا ہے
پارک میں قرآنی حکمتوں پر مشتمل جڑی بوٹیوں کے ساتھ بنائے گیے ادویات بھی فروخت لیے موجود ہیں۔/