مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گیارویں اجتماعی شادی

IQNA

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گیارویں اجتماعی شادی

9:02 - February 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504250
بین الاقوامی گروپ: اجتماعی شادی کے اہتمام کا مقصد معاشرے سے غلط رسومات کا خاتمہ،جوانوں کی حوصلہ افزائی ومعاونت اور معاشرے میں وحدت قایم کرنا بتایا جاتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین  کے زیر اہتمام گیارویں اجتماعی شادی

ایکنا نیوز- نکاح یا شادی ایک ایسا فعل ہے کہ جس کی بنیاد پر ہی یہ دنیاپھلی پھولی، شادی محض انسانی خواہشات کا نام نہیں اور نہ ہی جذبات و احساسات کی تکمیل اس کا مقصد ہے۔ یہ ایک ایسا فرض اور ایسی سنت ہے کہ جس کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفے نے اسے اپنے سنت قراردیا ۔ مستند حدیث اور ارشاد نبوی ہے کہ ’’النکاح من سنتی‘‘ ،’نکاح کرنا میری سنت ہے‘۔ قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے متعدد آیات میں نکاح کرنے ، کن سے نکاح کیا جائے، کتنے نکاح کیے جائیں اور دیگر احکامات کا ذکر بہت واضح الفاظ میں کیا ہے۔ تاہم ان تاکیدات کے باوجود معاشرے میں غلط رسومات اور مہنگایی کی وجہ سے شادی ایک بدترین مشکل بن گیی ہے جسکے نتیجے میں بے راہ روی میں اضافہ قدرتی بات ہے۔

 انہیں مشکلات کو مدنظررکھتے ہویے پاکستان (کوئٹہ ڈویژن) کے زیر اہتمام 11ویں اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے

جس کے لیے خواہشمند جوڑے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ممکنہ طور پر شادی کی تقریب تیرہ رجب یا پندرہ شعبان کو منعقد ہوسکتی ہے۔

علمدار_روڈ

نظرات بینندگان
captcha