عراق؛ ڈیالہ میں ۱۰۹ مسجدوں میں رونق بحال

IQNA

عراق؛ ڈیالہ میں ۱۰۹ مسجدوں میں رونق بحال

7:25 - February 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504248
بین الاقوامی گروپ - اداره اوقاف صوبہ «ڈیاله» کے مطابق تین سال تک بند رہنے کے بعد صوبے کے ۱۰۹ مسجدیں دوبارہ کھل چکی ہیں۔

عراق؛ ڈیالہ میں ۱۰۹ مسجدوں میں رونق بحال

ایکنا نیوز-  السومریه نیوز کے مطابق ڈیالہ صوبہ کے ادارہ اوقاف کے سربراہ طه معجمی کا کہنا تھا : مذکورہ مساجد بدامنی کی وجہ سے  سال ۲۰۱۴ سے بند ہوچکی تھیں تاہم اب مکمل امن و امان کے بعد تمام مسجدیں کھل گیی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ان مساجد میں سے ایک  مسجد جامع «مصعب بن عمیر» ہے جو بعقوبہ شہر سے ۴۵ کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور تین سال پہلے دہشت گردانہ واقعے میں اس مسجد میں کافی لوگ شہید ہوگیے تھے۔

 

ادارہ اوقاف اہل سنت «ڈیاله» کے سربراہ نے امن و امان اور مسجدیں کھولنے کے لیے  سیکورٹی فورسز، رضاکار اور دیگر علما و فضلاء کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔/

3693941

نظرات بینندگان
captcha