موریتانیہ؛ شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا سے مدد کا فیصلہ

IQNA

موریتانیہ؛ شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا سے مدد کا فیصلہ

6:48 - February 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504245
بین الاقوامی گروپ: موریتانیہ میں " امت اسلامی اور شدت پسندی کا چیلنج " کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی نشست میں ویب سایٹوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا

موریتانیہ؛ شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا سے مدد کا فیصلہ

ایکنا نیوز- موریتانیہ کے قومی میڈیا کے مطابق " امت اسلامی اور شدت پسندی کا چیلنج " نشست بدھ اور جمعرات کو نواکشوٹ میں منعقد ہوئی۔

 

اس نشست میں؛ اسلامی حقیقی کی تعلیمات کا تعارف،جوانوں کی درست تربیت، علما اور دانشوروں سے اسلام کے درست چہرے کو پیش کرنے کی درخواست،شدت پسندی اور تشدد کے خاتمے کے لیے سوشل میڈیا کے بھرپور کردار پر تاکید کی گیی اور ویب سایٹوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا

 

موریتانیہ کے وزیر برایے اسلامی امور احمد ولد اهل داود نے نشست سے خطاب میں کہا : شرکاء کی کاوشیں اور اسلام و قرآن کے نام پر من پسند تفاسیر اور شدت پسندانہ افکار کی ترویج کی مذمت قابل تعریف ہے اور سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام کے امن و محبت سے لبریز چہرے کو واضح کرنےکی ضرورت ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ " امت اسلامی اور شدت پسندی کا چیلنج " نشست میں مختلف اسلامی اور عربی ممالک سے علما، خطباء اور دانشور شریک تھے۔/

3693867

نظرات بینندگان
captcha