دبئی؛ نومسلموں کے درمیان دلچسپ قرآنی مقابلہ

IQNA

دبئی؛ نومسلموں کے درمیان دلچسپ قرآنی مقابلہ

6:35 - February 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504242
بین الاقوامی گروپ: دبئی میں منعقدہ نومسلموں کا دوسرا قرآنی مقابلہ بیس ممالک کے نمایندوں کے درمیان منعقد ہوا

دبئی؛ نومسلموں کے درمیان دلچسپ قرآنی مقابلہ

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العرب الیوم کے مطابق مرکز اسلامی «المعلومات» جو امارات کے فلاحی ادارے انجمن «دارالبر» سے وابستہ ہے انکے تعاون سے قرآنی مقابلہ دبئی میں منعقد ہوا جسمیں بیس ممالک سے ۳۰۹ طلبا و طالبات شریک تھیں۔

 

اسلامی مرکز" المعلومات" کے ڈایریکٹر راشد جنیبی کا اس بارے میں کہنا تھا: ان مقابلوں کا مقصد نو مسلموں کی حوصلہ افزائی اور قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے

 

انکا کہنا تھا: اس بار مقابلوں میں گذشتہ سال کے بہ نسبت پچاس فیصد زیادہ قرآء شریک تھے جنمیں امریکہ،یورپ،ایشیاء اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔

 

مقابلوں کے اختتام پرحفظ، تلاوت اورترتیل میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو قیمتی انعامات کے علاوہ حج و عمرہ کے ٹکٹس بھی تحفے میں دیے گیے۔

3693830

نظرات بینندگان
captcha