اولمپیک ۲۰۲۰ کے لیے موبائل مساجد کا اہتمام

IQNA

اولمپیک ۲۰۲۰ کے لیے موبائل مساجد کا اہتمام

8:57 - February 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504231
بین الاقوامی گروپ: ۲۰۲۰ کو ٹوکیو میں اولمپیک گیمز کے لیے کھلاڑیوں اور مسلمان تماشائیوں کے لیے موبایل مساجد تیار کی جارہی ہیں۔

اولمپیک ۲۰۲۰ کے لیے موبائل مساجد کا اہتمام

ایکنا نیوز-   روزنامه «یومیوری شیمبون» کے مطابق مختلف سپورٹس اسٹیڈیم ، بازاور اور ٹرینینگ کیمپوں کے قریب موبایل مساجد فراہم کی جارہی ہیں

 

موبایل مسجد بڑی ٹرکوں اور کنٹینروں میں تیار کی جائے گی تاکہ ایک سے دوسری جگہ بہ آسانی منتقل کی جاسکے۔

 

مذکورہ موبایل مساجد معروف جاپانی کمپنی کے سربراہ یاسوهارو اینوئه کی تجویز پر تیار کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ نماز ہرمسلمان کے لیے فرض ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کرنے اور  ۲۰۲۰ اولمپیک گیمز میں جاپان کی مہمان نوازی ثابت کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔

 

اس حوالے سے اینوئه کو جاپان کی بعض ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔

 

گاڑی کے اندر مسجد تعمیر کرنے کے لیے ایک قطری کمپنی کو درخواست دی گیی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق  پہلی موبایل مسجد سال کے آخر تک پیش کی جائے گی جبکہ اینوئه کے مطابق مہاجر کیمپوں اور جنگ زدہ علاقوں سمیت مختلف مواقعوں کے لیے اس مسجد کو استعمال کی جاسکتی ہے۔/

3692983

 

نظرات بینندگان
captcha