ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامات مقدسہ کے انفارمیشن سیکریٹریز کی پہلی نشست آستانہ امام علی کے امام حسن مجتبی(ع) ریسٹ ہاوش کے «عمار یاسر» ہال میں منعقد ہوئی۔
نجف اشرف پریس کلب کے سربراہ ایاد جبوری نے نشست سے خطاب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے گفتگو کا آغاز کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اس نشست کا مقصد اربعین کے حوالے سے یکساں اور متحد گفتگو، درست تبلیغات اور زایرین کی بہتر خدمت کو ممکن بنانا ہے۔
نشست سے مختلف صحافیوں اور متعلقہ اراکین نے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں۔
اربعین حسینی میں بھرپورکوریج،میڈیا کی حمایت اور زایرین کی عقیدت و ارادت کی درست عکاسی پر بھی نشست میں تاکید کی گیی اور اس حوالے سے پروگراموں کو ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔/